صدر ولادیمیر زیلنسکی بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے
’یوکرینی صدر کا روسی یا امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
یوکرینی ایوان صدارت نے کہا ہے کہ کہ صدر ولادیمیر زیلنسکی بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق یوکرینی سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ ’صدر زیلنسکی اپنی اہلیہ کے ساتھ طے شدہ سرکاری دورے کے تحت سعودی عرب جائیں گے‘۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ’صدر زیلنسکی نے گزشتہ ہفتے اس سفر کا اعلان کیا تھا لیکن کوئی تاریخ مقرر نہیں کی تھی‘
ذرائع نے کہا ہے کہ ’یوکرینی صدر کا روسی یا امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں‘۔