Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز کانفرنس‘ پاکستانی وزیر خزانہ ہیڈ ٹیبل ڈسکشن میں مدعو

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان، آئی ایم ایف کی ایم ڈی بھی موجود تھیں ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اتوار کو العلا میں ’ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز کانفرنس‘ کے دوران ہیڈ ٹیبل ڈسکشن میں مدعو کیا گیا۔
انہوں نے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان، آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹنا لینا جارجیوا اور بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ آل خلیفہ  اور سعوودی نائب وزیر خزانہ عبدالمحسن الخلف کے ہمراہ شرکت کی۔
علاوہ ازیں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کے ماحول اور علاقائی تعاون کے حوالے سے بریف کیا۔
پاکستانی وزیر خزانہ کی شرکت عالمی اقتصادی پالیسی ساز میں پاکستان کی فعال شمولیت اور علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
یاد رہے پاکستان کے وزیر خزانہ اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
’العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز‘ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور سعودی وزارت خزانہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ 
کانفرنس میں مجموعی طور پر نو نشستیں ہوں گی جن میں 200 شرکا اور 36 مقررین شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں 48 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ 
کانفرنس میں محمد اورنگزیب کی خصوصی شرکت ان پالیسی اقدامات کے تناظر میں ہے جن کی بدولت پاکستانی معیشت میں استقلال اور مثبت سازگار تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ 
یہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد کی جا رہی ہے جب دنیا گہرے اور مسلسل اقتصادی جھٹکوں، تجارتی تناؤ، جغرافیائی سیاست اور تنگ مالی حالات سے نبرد آزما ہے۔
کانفرنس کی بدولت عالمی رہنماؤں کو ملکی، علاقائی اور عالمی اقتصادی حالات اور چیلنجوں کے حل کے لیے تبادلۂ خیال کے لیے منفرد پلیٹ فارم دستیاب ہو گا۔

 

شیئر: