روسی وزیر خارجہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے
’روسی وفد کی امریکہ کے نمائندوں سے ملاقات کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
روس کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور صدر کے معاون یوری اوشاکوف، صدر ولادیمیر پوٹن کی ہدایت پر ریاض جائیں گےجہاں واشنگٹن کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ’لاوروف اور اوشاکوف صدر پوٹن کی ہدایت پر کل منگل کو ریاض میں یوکرین کے تصفیے سے متعلق بات چیت کریں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’روسی وفد کی امریکہ کے نمائندوں سےملاقات کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی ہوگا‘۔
پیسکوف نے مزید کہا ہے کہ ’مذاکرات کے لیے سعودی عرب کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ یہ روس اور امریکہ دونوں کے لیے موزوں ہے‘۔
’یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا یورپ، یوکرین پر مذاکرات میں حصہ لے سکتا ہے یا نہیں‘۔