جدہ سیزن کا نیا لوگو جاری، یاٹ کلب میں تقریب منعقد
جمعرات 20 فروری 2025 10:19
مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد لعزیز نے جدہ سیزن کے نئے لوگو کا اجرا کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ سیزن کے نئے لوگو کے اجرا کی تقریب یاٹ کلب میں منعقد ہوئی ہے جس میں گورنریٹ کے اعلی عہدیدار، شاہی خاندان کے افراد، تاجر اور سرمایہ کاروں کے علاوہ رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
جدہ سیزن کا نیا لوگو منفرد علامات کا حامل ہےجس میں ’ستارہ مچھلی‘ نمایاں ہے جو جدہ کے سمندر میں کثرت سے پائی جاتی ہے۔
نیا لوگو روشن اور جاذب نظر رنگوں کے ساتھ شہر کی گرمجوشی اور اس کی توانائی کی عکاسی کرتا ہے۔

لوگو میں ’جدہ غیر‘ کے الفاظ یہ معانی دیتے ہیں کہ جدہ دوسرے مقامات سے مختلف ہے۔
نئے لوگو میں انسان، ثقافت اور سمندر کو یکجا کر کے غیر معمولی اور منفرد تجربے کا احساس ہوتا ہے۔
جدہ سیزن کا مقصد مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کے ذریعے شہر کی حیثیت کو نمایاں تفریحی اور سیاحتی مقام کے طور پر مضبوط کرنا ہے۔