الاحسا میں سیاحوں کی ریکارڈ آمد، سعودی نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع
جمعرات 20 فروری 2025 5:29
ریجن میں آنے والے سیاحوں نے 3.3 ارب ریال کے اخراجات کیے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیرسیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ ’گزشتہ برس الاحسا کمشنری میں مقامی اورغیرملکی سیاحوں کی تعداد 3.2 ملین ریکارڈ کی گئی جو سال 2019 کے مقابلے میں 500 فیصد زیادہ ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزیر سیاحت نے الاحسا فورم 2025 کے ساتویں ایڈیشن کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا’ سیاحوں کی جانب سے کیے جانے والے اخراجات میںغیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔‘
گزشتہ برس الاحسا ریجن میں آنے والے سیاحوں نے 3.3 ارب ریال کے اخراجات کیے جو سال 2019 کے مقابلے میں 400 فیصد اضافی ہیں۔
الاحسا ریجن میں سیاحتی شعبے میں ہونے والی ترقی کے بارے میں وزیر سیاحت کا کہنا تھا ’کمشنری میں سیاحتی ریزورٹس میں بھی 52 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ برس کے اختتام تک یہاں 2700 کمروں کا اضافہ ہوا ہے۔‘
سیاحتی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے کمشنری میں ہوٹلنگ سیکٹر میں بھی کافی منصوبوں پر کام کیا گیا جن میں فائیوسٹار ہوٹلوں میں اہم ترین منصوبہ ہلٹن الاحسا، ریڈیسن بلواور ہلٹن گارڈن ان شامل ہیں۔
سیاحت کے شعبے میں مقامی افراد کی تربیت اور روزگار کے حوالے سے وزیر سیاحت کا کہنا تھا’ الاحسا میں سعودی نوجوانوں کو روزگار کے بھی مواقع میسرآئے، 5300 افراد کو سیاحتی شعبے کی ٹریننگ بھی فراہم کی گئی۔