مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پرعرب رہنماؤں کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارک باد کے پغامات ارسال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارک باد کا خصوصی ٹیلی گرام ارسال کیا گیا جس میں انہوں نے اپنی اور بحرینی عوام کی جانب سے مملکت کے یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کی۔
مزید پڑھیں
-
یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل، تمام شہرسبز پرچموں اورلائٹوں سےسج گئےNode ID: 886248
شاہ بحرین نے مملکت کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سعودی عرب اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دریں اثنا سلطنت عمان کے سلطان ھیثم بن طارق نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو الگ الگ مبارک باد کے خصوصی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
عرب پارلیمنٹ سربراہ محمد بن احمد الیماحی نے اپنے پیغام میں کہا ’یوم تاسیس مملکت کے بانیوں کے ساتھ وفاداری اور خلوص اور وطن سے عقیدت و محبت کی علامت ہے‘۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو یوم تاسیس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔
نائب امیر قطر اور وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے بھی مملکت کی اعلی قیادت کو مبارک باد کے خصوصی پیغامات ارسال کیے۔