Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ٹریفک چالان کی ادائیگی کا دعوی کرنے والے جعلسازوں سے ہوشیار

چالان جمع کرانے کے لیے بینک کے آپشن ’سداد‘ کا استعمال کریں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے’ ٹریفک چالان کی ادائیگی کرنے کا دعوی کرنے والے جعل سازوں سے ہوشیار رہا جائے۔ چالان جمع کرانے کے لیے بینک کے آپشن ’سداد‘ کا استعمال کریں۔‘
سبق نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے لوگوں کو متنبہ کیا جارہا ہے کہ جعل سازوں کی جانب سے نامعلوم ذرائع استعمال کرتے ہوئے ٹریفک چالان کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کا دعوی کرنے والوں سے اجتناب برتیں۔
کسی انجان شخص یا غیرسرکاری ادارے کو اپنی ذاتی معلومات جن میں ڈیجیٹل اقامہ، بینک اکاونٹ نمبر، پن کوڈ یا ابشر کا اکاونٹ وغیرہ فراہم نہ کریں۔
ادارہ ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے ’چالان کی مد میں دی جانے والی رعایت ادارے کی جانب سے براہ راست متاثرہ شخص کے رابطہ نمبر پر فراہم کردی جاتی ہے۔‘
’چالان کی ادائیگی کے لیے مقررہ ذرائع استعمال کیے جائیں تاکہ دھوکے بازی کا شکار نہ ہوں۔‘

 

شیئر: