Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک چالان پر 25 فیصد رعایت اور اضافی مہلت کیسے حاصل کریں؟

چالان کی ادائیگی 45 دن میں نہ کرنے پر مزید 90 دن کی مہلت حاصل کی جاسکتی ہے(فوٹو، ایکس)
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ خلاف ورزیوں پر ہونے والے چالان میں 25 فیصد رعایت حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ادائیگی کے مقررہ وقت سے قبل ابشر پورٹل کے ذریعے مزید مہلت حاصل کی جائے۔
سبق نیوز کے مطابق رواں برس ٹریفک پولیس کے چالانز کی ادائیگی میں 50 فیصد کی رعایت ان افراد کے لیے دی گئی تھی جن پرخلاف ورزیوں کا اندراج 18 اپریل 2024 سے قبل کیا گیا تھا۔ مذکورہ تاریخ کے بعد درج ہونے والی خلاف ورزیوں پر رعایت 25 فیصد مقرر کی گئی تھی۔
ٹریفک پولیس کے قانون کی شق نمبر 75 کے مطابق سعودی شہریوں اور مملکت میں رہنے والے غیرملکیوں پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق ٹریفک چالان کی رقم میں 50 اور 25 فیصد رعایت دی گئی تھی۔
چالان کی ادائیگی میں 25 فیصد والی رعایت ان لوگوں کے لیے ہے جن پر خلاف ورزی کی صورت میں رجسٹر ہونے والا چالان 18 اپریل 2024 کے بعد ہوا ہو۔
ایسے افراد جن کے چالان 18 اپریل کے بعد رجسٹر ہوئے تھے ان کے لیے ادائیگی کی مہلت 45 دن ہوتی ہے اس دوران انہیں 25 فیصد کی رعایت حاصل کرنے کے لیے مقررہ مدت میں چالان جمع کرانے ہوتے ہیں تاہم چالان کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں یہ لازم ہوتا ہے کہ مقررہ مدت ختم ہونے سے قبل ابشر پورٹل کے ذریعے مزید ادائیگی کے لیے مزید مہلت حاصل کی جائے جو 90 دن کی ہوتی ہے۔
چالان پر کسی بھی اختلاف ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص کو 30 دن کے اندر اندر اعتراض داخل کرنا ہوتا ہے جس کے بعد ادائیگی کے لیے مزید 15 دن کی مہلت دی جاتی ہے اس طرح مجموعی مہلت 45 دن کی ہوتی ہے اس دوران یا تو چالان کی رقم ادا کی جائے بصورت دیگر ادائیگی کےلیے اضافی مدت طلب کی جائے جو 90 دن ہوتی ہے ۔ حتمی اضافی مدت کے ختم ہونے سے قبل ادائیگی کرنا ضروری ہوتا ہے بصورت دیگر گاڑی پولیس کی تحویل میں دے دی جاتی ہے۔

شیئر: