سعودی عرب کی انسداد بدعنوانی اتھارٹی (نزاھۃ) کے چیئرمین مازن ابراھیم الکھموس نے پیر کو ریاض میں اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں ہانگ کانگ میں بدعنوانی کےخلاف آزاد کمیشن کے کمشنر ڈینی وو اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان دستخط کی جانے والی مفاہمتی یادداشت کو فعال کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
ملاقات میں دیانتداری کو فروغ دینے کے ساتھ عالمی سطح پر بدعنوانی سے نمٹنے کےلیے سعودی عرب اور ہانگ کانگ کے درمیان تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
سعودی اتھارٹی کی جانب سے دیانتداری کے فروغ، شفافیت اور بدعنوانی سے نمنٹے کےلیے اٹھائے گئے اہم اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
ہانگ کانگ کی جانب سے اتھارٹی کو ان شعبوں میں مہارت اور تجربے سے آگاہ کیا گیا۔
دورے کے موقع پر دونوں اداروں کے سربراہوں نے ماہرین کے ساتھ چار روزہ ورکشاپ کا بھی افتتاح کیا۔