آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی کے پنڈی سٹیڈیم میں شیڈول میچ کا بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ تصاویر میںNode ID: 886320
چیمپئنز ٹرافی میں اب تک دونوں ٹیمیں ناقابلِ شکست ہیں۔
آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو 107 رنز سے ہرا دیا تھا۔
بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیمیں کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی رسائی ہموار ہوگئی ہے۔
ایونٹ میں آسٹریلیا اپنا اگلا میچ 28 فروری کو افغانستان کے خلاف لاہور میں کھیلے گا۔
اسی طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم یکم مارچ کو کراچی میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔
گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ تین پوائنٹس لیکن بہتر رن ریٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر موجود ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ اور افغانستان صفر پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔