Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے 45 ممالک میں قرآن مجید کے نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دیدی

’قرآن مجید کے 79 زبانوں میں تراجم بھی مختلف ممالک میں تقسیم کئے جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قرآن مجید کے 12 لاکھ نسخے 45 ممالک میں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
سعودی پریس  ایجنسی کے مطابق قرآن مجید کے 79 زبانوں میں تراجم بھی مختلف ممالک میں تقسیم کئے جائیں گے۔
یہ نسخے مختلف ممالک میں سعودی سفارتخانوں کے اسلامی اور ثقافتی مراکز اور مذہبی اتاشیوں کو ذریعہ تقسیم ہوں گے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں قرآن مجید کے نسخے اور تراجم کی یہ تقسیم خادم حرمین شریفین کی طرف سے تحفہ ہے جسے وزارت اسلامی امور، دعوت اور ارشاد رہر سال رمضان المبارک میں تقسیم کرتی ہے۔
اس موقع پر وزیر برائے اسلامی امور، دعوت اور ارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ اور قدر دانی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: