Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشتر شہروں میں سردی کا زور کل سے ٹوٹنا شروع ہوگا

’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود رہے گا اور حد نگاہ متاثر ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں کے علاوہ ملک کے بیشتر شہروں میں کل جمعرات سے سردی کا زور ٹوٹنا شرع ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’شمالی علاقے مزید وقت کے لیے سائبیریا سے آنے والے لہر کی زد میں رہیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سردی کا زور ٹوٹنے کے ساتھ بارش کا نیا موسم شروع ہوگا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’شمالی حدود،الجوف، حائل اور قصیم کے علاوہ ریاض اور مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے جہاں صبح کے وقت برف جم جانے کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، نجران، عسیر اور الباحہ میں مطلع غبار آلود رہے گا اور حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’الخرمہ، تربہ، رنیہ، الحناکیہ اور المہد میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی اور حد نگاہ تین کلو میٹر تک محدود ہوگی‘۔
’جبکہ ینبع اور الرایس میں 49 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہوا چلے گی جس سے سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
 

شیئر: