Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سفارتی روابط کی بحالی‘، روس اور امریکہ کے مذاکرات جمعرات کو استنبول میں

امریکہ اور روس مذاکرات کے لیے میزبانی کو سراہتے ہوئے مملکت کے کردار کو انتہائی اہم غیرمعمولی  قرار دیا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
روس اور امریکہ کے وفود کے درمیان ایک اور ملاقات ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہو گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز  نے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جمعرات کو روس اور امریکہ کے وفود کے درمیان شیڈول ملاقات میں سفارتی مشنز کی بحالی سے متعلق بات چیت ہو گی۔
گزشتہ برس اکتوبر میں روسی سفیر اناتولے انتونوو کے بعد سے امریکہ میں روس کا کوئی سفیر تعینات نہیں کیا گیا۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو ے کہا ہے کہ اعلیٰ سطح کی ٹیمیں واشنگٹن اور ماسکو میں سفارتی مشنز کی بحالی کے لیے کام کریں گی۔‘
انہوں نے کہا یہ ملاقات یوکرین میں تنازع کے خاتمے کے لیے پہلے سے جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔
رواں ماہ 18 فروری کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یوکرین جنگ پر امریکی اور روسی حکام کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا۔
العربیہ کے مطابق بند کمرے میں ہونے والے اس اجلاس کا پہلا دور کئی گھنٹے تک جاری رہا۔
ریاض میں امریکہ اور روس کے مذاکرات میں شریک صدر پوتن کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا تھا کہ ’ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہنے والا اجلاس بہت مفید رہا جس میں انتہائی سنجیدہ اور اہم امور پر بات چیت ہوئی۔‘
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا فریقین نے تین مقاصد کے حصول کے لیے وسیع پیمانے پر اتفاق کیا، ان میں واشنگٹن اور ماسکو میں اپنے سفارت خانوں میں عملے کی بحالی، یوکرین امن مذاکرات کی سپورٹ کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی کی تشکیل، قریبی تعلقات اور اقتصادی تعاون تلاش کرنا شامل ہیں۔
انہوں نے امریکہ اور روس مذاکرات کے لیے میزبانی کو سراہتے ہوئے مملکت کے کردار کو انتہائی اہم غیرمعمولی  قرار دیا۔
اب انہیں مذاکرات کی ایک کڑی کے طور پر امریکہ اور روس کے وفود کے درمیان سفارتی مشنز کی بحالی پر ترکی کے دارالحکومت استبول میں مذاکرت ہوں گے۔

 

شیئر: