سعودی عرب اور امریکہ کے مضبوط تعلقات مزید فروغ پا رہے ہیں: شہزادی ریما
امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات مزید فروغ پا رہے ہیں۔
شہزادی ریما نے کہا مضبوط اور بڑھتے ہوئے سعودی امریکہ تعلقات ایک ساتھ زیادہ خوشحال مستقبل کےلیے ناقابل تصور مواقع پیدا کررہے ہیں۔
انہوں نے یہ تبصرہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشٹیو ترجیحی میامی 2025 سمٹ میں امریکی صدر ٹرپم کا خیرمقدم کرنے کے بعد ایکس اکاونٹ پر کیا ہے۔
انہوں نے لکھا مفکرین، سرمایہ کاروں اور پالیس سازوں کا اجتماع ہمارے مشترکہ وژن کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے جہاں شراکت داری، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیتی ہے۔
یاد رہے کہ سمٹ کے آغاز کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ریاض میں یوکرین جنگ پر امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا تھا۔
کانفرنس میں سعودی عرب کی امریکہ میں سفیر ریما بنت بندر، سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرومیان اور دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیدار ایلون مسک نے بھی شرکت کی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں وسیع موضوعات پر بات کی اور اندرونی معاملات کے علاوہ خارجہ پالیسی سے متعلق مسائل کا بھی ذکر کیا۔
اس سمٹ کا اہتمام فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فاؤنڈیشن نے کیا جسے سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی سپورٹ حاصل ہے۔