Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضرورت مند شہریوں کے لیے رہائش، سعودی قیادت کی طرف سے 150 ملین ریال کا عطیہ

ضرورت مند شہریوں کے لیے ’جود المناطق‘ کے عنوان سے مہم شروع کی گئی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے مناسب رہائشی پروگرام ’جود المناطق 2‘ مہم میں 150 ملین ریال کا فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند شہریوں کے لیے ’جود المناطق‘ کے عنوان سے مہم شروع کی گئی۔
مہم میں شاہی معاونت پر وزیر بلدیات وہاوسنگ اور نیشنل ہاوسنگ فاونڈیشن کے چیئرمین ماجد الحقیل نے مملکت کی اعلی قیادت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خصوصی گرانڈ پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ضرورت مند شہریوں کے لیے خ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 100 ملین ریال جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 50 ملین ریال کی امداد دی۔
واضح رہے ’سکن ‘ فاونڈیشن (رہائش)کے تحت ’جودالاسکان‘ پورٹل پر ضرورت مند شہریوں کے لیے مناسب رہائشی سکیم شروع کی گئی ہے جس کے تحت 41 ہزار 500 ہاوسنگ یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
سکیم کا مقصد شہریوں کا معیار زندگی بلند کرتے ہوئے انہیں بہتر رہائشی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

 

شیئر: