Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ہونے والی ترقی قابل تعریف، عمرے کے لیے آنے والے شاہی مہمانوں کے تاثرات

شاہی مہمانوں کے دورے کے انتظامات وزارت اسلامی امور نے کیے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین عمرہ و زیارت پروگرام کے مہمانوں نے مختلف شعبوں میں سعودی عرب میں ہونے والی ترقی کی تعریف کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہی مہمانوں نے ہزاروں سال پر محیط ثقافتی ورثے کا ذکر کرتے ہوئے مذہبی مقامات اور تاریخی یادگاروں کے تحفظ کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے وزارت اسلامی امور کے زیراہتمام ایک پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مدینہ منورہ میں مختلف تاریخی اہمیت کے حامل مقامات کے دورے کے دوران میزبانی پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

18 افریقی ممالک کے 250 شاہی مہمانوں نے تاریخی مقامات دیکھے۔ (فوٹو ایس پی اے)

سینیگال سے تعلق رکھنے والے مبلغ خادم امباکی نے مدینہ منورہ میں تاریخی اور ثقافتی ورثے کے مشاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقامات اسلامی تہذیب کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتے ہیں، ان اہم مقامات کے تحفظ کےلیے مملکت کا عزم قابل تعریف لے۔
خادم امباکی نے دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی خدمات کے حوالے سے مملکت کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔
مالی سے تعلق رکھنے والے علی کولیبالی نے کہا  سعودی عرب العلا اور نیوم میں بہت سے تاریخی مقامات اور آثار قدیمہ کے باعث ایک عالمی مذہبی اور ثقافتی منزل ہے۔

بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تیز رفتار ترقی کا بھی ذکر کیا (فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تیز رفتار ترقی کا بھی ذکر کیا جو مملکت کی سیاحوں اور زائرین  کا خیر مقدم کرنے، ان تاریخی اور ثقافتی مقامات تک سال بھر رسائی فراہم کرتے ہیں۔
مراکش سے تعلق رکھنے والے محمد ابو یعلی نے مدینہ منورہ کے دورے کے دوران ان تاریخی اور ثقافتی مقامات کی تعریف کی۔
 الجزائر سے تعلق رکھنے والے امین بداد نے کہا مملکت آمد سے اب تک کی میزبانی پر سعودی قیادت کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے اپنے دورے کے حوالے سے خوبصورت یادیں شیئر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ، شاہی مہمانوں کے اس پروگرام کے ذمہ داروں کو ان کی کاوشوں پر بہترین اجر سے نوازے۔
 

 

شیئر: