Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں پہلی سمارٹ ماحول دوست مسجد، سہولتیں کیا ہیں؟

مسجد کو جدید ٹیکنالوجی اور انیگریٹڈ سروسز کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے (فوٹو: اخبار 24)
 سعودی عرب کے شہر تبوک کے علاقے الاسکان میں جدید اور ماحول دوست الجوھرۃ بنت عبدالعزیز الداود مسجد کا افتتاح کیا گیا ہے۔
اسے جدید ٹیکنالوجی اور انیگریٹڈ سروسز کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جو مسجد کو کمیونٹی کی روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بنا دیتی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق انٹیگریٹڈ مساجد کمپنی میں مسجد آپریشنز کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الفریج کا کہنا ہے کہ یہ مسجد معاشرے کے تمام افراد بشمول بچوں، خواتین اور معذورں کی سپیشل سمارٹ ٹیکنالوجیز کے ذریعے  خدمت فراہم کرتی ہے۔

یہ مسجد زمین سے صرف 20 سینٹی میٹر اونچی ہے (فوٹو اخبار 24)

انہوں نے بتایا کہ یہ مسجد زمین سے صرف 20 سینٹی میٹر اونچی ہے تاکہ بزرگ اور معذور افراد کا بغیر کسی سے مدد لیے مسجد میں داخلہ آسان بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ اس کے مینار کی روشنی اذان کے وقت تبدیل ہوتی ہے تاکہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کو اذان کا پتہ چل سکے۔
 یہ مسجد مملکت کی سب سے بڑی سمارٹ مساجد میں سے ایک اور ماحول دوست مسجد ہے۔ اس میں پانی اور بجلی کے استعمال کی فوری مانیٹرنگ اور ریڈنگ کا نظام موجود ہے۔ آپریشنل سسٹم کو کنٹرول کرنے کا نظام بھی ہے تاکہ توانائی کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔

اسی طرح کی مزید مساجد تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے (فوٹو اخبار 24)

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں خصوصی سہولتیں موجود ہیں۔ وزارت اسلامی امور کے تعاون سے تمام علاقوں میں اسی طرح کی مساجد تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ مساجد قدیم اور جدید اسلامی کردار کو یکجا کرتی ہیں۔

 

شیئر: