Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ٹویوٹا کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری 2023 سے بُک کروانے والی گاڑیوں پر ہوگا۔ (فائل فوٹو: ٹویوٹا موٹرز)
پاکستان میں ٹویوٹا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق ’یارس‘ گاڑی 38 لاکھ 19 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔
گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق نئی ’یارس‘ کی قیمت میں یکدم 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ٹویوٹا کی ایک اور گاڑی ’کرولا‘ کی نئی قیمت بھی تقریباً 50 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ نئی ٹویوٹا کرولا کی قیمت میں 3 لاکھ 70 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد اس کی نئی قیمت 49 لاکھ 39 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔
ٹویوٹا کی ڈبل کیبن گاڑی ’ریوو‘ کی قیمت میں 8 لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ٹویوٹا کی ایس یو وی ’فورچونر‘ کی قیمت میں بھی 9 لاکھ 30 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 کروڑ 15 لاکھ 79 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری 2023 سے بُک کروائی جانے والی گاڑیوں پر ہو گا۔

شیئر: