شہزادہ محمد بن سلمان رائل ریزرو کے لیے پانچویں رینجرز کور میں 66 افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جن میں 40 خواتین اور 26 مرد شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق بھرتی کے لیے مقامی افراد کو منتخب کیا گیا اور انہوں نے 9 ہفتے کے تربیتی پروگرام میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی رائل ریزرو میں شجرکاری مہم : طلباء نے 1600 پودے لگائے
Node ID: 879115
-
سعودی رائل ریزرو میں ویمن وائلڈ لائف رینجرز یونٹ کی پٹرولنگ
Node ID: 879834
-
کنگ عبدالعزیز رائل ریزرو میں رینگنے والے جانوروں پر تحقیق
Node ID: 884479
گریجویشن کرنے والے نئے رینجرز 180 رکنی موجودہ ٹیم میں شامل ہو کر ریزرو کے تحفظاتی کاموں میں معاونت کریں گے۔
اس موقعے پر ریزرو کے سی ای او اینڈریو زالومیس نے بتایا ہے ’ریزرو میں تعینات رینجرز ہمارے مشن کو آگے بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔‘
مقامی افراد مملکت کے قدرتی اور ثقافتی ورثے کے فطری محافظ ہیں اور وہ اپنی زمین، نباتات و حیوانات اور علاقے کے رہائشیوں کو بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔
تربیتی پروگرام کے لیے ریزرو کو 18 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جس کے بعد تحریری و جسمانی امتحانات اور متعدد انٹرویوز کے مراحل سے گزر کر کامیاب امیدواروں کو اس باوقار تربیتی پروگرام میں شمولیت کا موقع ملا۔

علی البلوی کی نگرانی میں نو ہفتے کے پروگرام میں شامل رینجرز کو ضروری مہارتیں فراہم کی گئیں، تربیتی نصاب میں تحفظاتی انتظام، ڈیٹا اکٹھا کرنا، گشت کرنا، ثقافتی ورثے کا تحفظ، سراغ رسانی، فٹنس، ذاتی دفاع کے طریقے، ابتدائی طبی امداد اور مخصوص علاقے میں ڈرائیونگ کے طریقے سکھائے گئے۔
ریزور میں انسٹرکٹر علی البلوی نے بتایا ’مقامی افراد کو رینجرز کی تربیت دینے پر فخر ہے، اگر محافظ اسی علاقے سے ہوں تو وہ قدرتی وسائل کو بہتر جانتے اور عزیز رکھتے ہیں۔‘
علی البلوی نے مزید کہا ’مقامی رینجرز فطرت کے حقیقی سفیر ہیں جنہوں نے مخصوص کام انجام دینے کے لیے تربیت کے علاوہ جنگلی حیات کی حفاظت اور بقاء کے لیے صلاحیتیں حاصل کی ہیں۔‘

یہ رینجرز صرف مخصوص کام انجام دینے کے لیے تربیت یافتہ نہیں ہیں بلکہ وہ فطرت کے حقیقی سفیر ہیں۔
تربیتی پروگرام میں کامیاب ہونے والے 66 نئے رینجرز سپیشل فورسز برائے ماحولیاتی تحفظ اور بارڈر گارڈ کے ساتھ مل کر ریزرو کے قدرتی اور ثقافتی اثاثوں کی حفاظت میں اپنا اپنی خدمات ادا کریں گے۔
ریزور میں تعینات رینجرز کی ذمہ داریوں میں ماحولیاتی نگرانی، تحفظاتی حکمت عملیوں کی تیاری، جنگلی حیات کی بحالی، جانوروں کی دوبارہ آباد کاری اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی شامل ہو گی۔
