Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل ریزرو میں ویمن وائلڈ لائف رینجرز یونٹ کی پٹرولنگ

قدرتی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے (فوٹو ایس پی اے)
شہزادہ محمد بن سلمان رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے فرسٹ ویمن وائلڈ لائف رینجرز یونٹ کی جانب سے 5 ہزار ویں پٹرولنگ کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے کے مطابق  ریزرو اتھارٹی کے سی ای او اینڈریو زالومیس نے کہا کہ 24 ہزار 500 مربع کلو میٹر کے اس علاقے میں ویمن یونٹ کی ٹیمیں پٹرولنگ کررہی ہیں‘۔

ریزرو نے خواتین کو بااختیار بنانے کو بہت اہمیت دی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا ویمن رینجرز کی ٹیم شہزادہ محمد بن سلمان رائل ریزرو میں پٹرولنگ کے دوران نئے افق تلاش کر رہی ہے۔ ریزرو نے خواتین کو بااختیار بنانے کواہمیت دی ہے‘۔
 2022 میں خواتین کی شمولیت کے بعد سے ویمن رینجرز یونٹ نے ریزرو کے قدرتی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ مملکت میں اس شعبے میں خواتین کے کیریئر بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

24 ہزار 500 مربع کلو میٹر کے علاقے میں ویمن یونٹ کی ٹیمیں پٹرولنگ کررہی ہیں (فوٹو ایس پی اے)

شہزادہ محمد بن سلمان رائل ریزرو میں 183 رکنی رینجر ٹیم میں خواتین کی تعداد 33 فیصد ہے جو 11 فیصد سے کم کی عالمی اوسط سے بھی زیادہ ہے۔
اتھارٹی کے سی ای او اینڈریو زالومیس نے اس کامیابی کی وجہ ریزرو میں ایگزیکٹیو مینجمنٹ سے سماجی و اقتصادی ترقیاتی یونٹ تک خواتین کی زیر قیادت ٹیم کو دیا جو تحفظ ماحولیات لیڈرز کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کےلیے مقامی خواتین کے ساتھ  تعاون کرتی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: