ریاض پبلک ٹرانسپورٹ نے رمضان کے دوران ریاض میٹرو اور پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کےلیے ٹائمنگ کا اعلان کیا ہے۔
ریاض میٹرو (اتوار سے جمعرات) صبح 8 سے رات 2 بجے تک چلے گی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بسیں صبح 3 بجے تک چلیں گی۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میٹرو سے دو ماہ میں ریکارڈ 18 ملین افراد نے سفر کیاNode ID: 885910
-
سعودی دارالحکومت میں ریاض میٹرو کے چھ ٹریکس کے لیے ڈیجیٹل گائیڈNode ID: 886483
جمعے کو ریاض میٹرو دوپہر 12 بجے سے صبح 3 بجے تک جبکہ سنیچر کو صبح 10 بجے سے رات 2 بجے تک خدمات فراہم کرے گی۔
پبلک ٹرانسپورٹ بسیں روزانہ صبح ساڑھے چھ بجے چلنا شروع ہوں گی۔
نئے آپریٹنگ شیڈول کا مقصد رمضان کے دوران ٹرانسپورٹیشن کو آسان بنانا ہے۔
یاد رہے ریاض میٹرو کے 6 روٹس ہیں، بلیو لائن جس کی لمبائی 25.3 کلو میٹر ہے۔ اورنج لائن 40.7 کلو میٹر طویل ہے۔ یلو لائن کی لمبائی 29.5 کلو میٹر ہے۔ گرین لائن کی طوالت 12.9 کلو میٹر ہے جبکہ پرپل لائن 29.7 کلو میٹر طویل ہے۔
یکم دسمبر 2024 کو ریاض میٹرو کے آغاز سے اب تک 18 ملین مسافر ریاض میٹرو استعمال کر چکے ہیں۔