Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیر ہاتھی اور بندر، نریندر مودی نے جانوروں کے ساتھ دن کہاں گزارا؟

وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات کے شہر جام نگر ونتارا میں جانوروں کے ساتھ بھرپور دن گزارا۔ (فوٹو: اے این آئی)
انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات کے شہر جام نگر ونتارا  میں جانوروں کے ساتھ بھرپور دن گزارا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں جانوروں کے ساتھ گھلنے ملنے کی تصاویر شیئر کیں۔
جام نگر کے زُو ونتارا میں نریندر مودی نے شیر کے بچوں، سفید شیر کے بچوں، بندروں سمیت آرتھرائٹس کے مرض میں مبتلا ہاتھیوں کے ساتھ دن گزارا۔
ونتارا بنیادی طور پر جانوروں کی بحالی اور ریسکیو کا سینٹر ہے جسے چڑیا گھر بھی کہا جا سکتا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق نریندر مودی آرتھرائٹس کے مرض میں مبتلا ہاتھیوں سے ملے جو ہاہیڈروتھیراپی پولز میں ریکوری کر رہے تھے۔
انہوں نے ونتارا میں موجود وائلڈ لائف ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں جانوروں کے لیے ویٹرنری سہولیات جیسے ایم آر آئی، سی ٹی سکین اور آئی سی یو بھی شامل ہیں۔

ایک تصویر میں نریندر مودی کو گینڈے کو پانی پلاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
نریندر مودی نے ونتارا میں ایسے ہاتھیوں کا بھی معائنہ کیا جو کہ تیزاب گردی کا شکار تھے۔
اُن ہاتھیوں کا علاج ونتارا کی وائلڈ لائف ہسپتال میں جاری ہے۔

انڈین وزیراعظم نے اپنے دورہ ونتارا میں ببر شیر کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی۔
اسی طرح نریندر مودی نے اس سینٹر میں شیر کے ننھے بچے کو دودھ بھی پلایا۔

 

شیئر: