Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ ریجن کے واکنگ ٹریکس رمضان میں لوگوں کی توجہ کا مرکز

سعودی عرب کے الباحہ ریجن کے واکنگ ٹریک رمضان میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
بیشتر افراد افطاری سے قبل جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے ان ٹریکس پر ورزش کرتے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ریجن کی بلدیہ نے مختلف علاقوں میں واکنگ ٹریکس تعمیر کیے ہیں تاکہ لوگوں کو صحت مندانہ طرز زندگی کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
الباحہ ریجن کے میئرڈاکٹر علی السواط کا کہنا ہے کہ علاقے میں تین بڑے ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 2 ہزار 230 میٹر ہے جبکہ سائیکلنگ کے لیے بھی جدا ٹریک موجود ہے۔

علاوہ ازیں معذور افراد کے لیے راستوں کو مخصوص کیا گیا ہے۔
واکنگ ٹریک کے اطراف میں سبزہ زار موجود ہے جبکہ ورزش کرنے والوں کی سہولت کے لیے جگہ جگہ کرسیاں نصب کی گئی ہیں۔ 

واکنگ ٹریک کے اطراف میں سبزہ زار موجود ہے (فوٹو: ایس پی اے)

ان ٹریکس کے دونوں سروں پر ورزش کرنے کے آلات بھی نصب کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رمضان میں جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ سہ پہر کے بعد ان ٹریکس کا رخ کرتے ہیں۔

 

شیئر: