سعودی وزارت سیاحت کی جانب سے رمضان کے دوران ہوٹل، فرنشڈ اپارٹمنٹس اور دیگر رہائشی سہولتوں کے تفتیشی دوروں میں اضافہ کیا ہے۔
خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سیاحت کے قواعد وضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ زائرین کے لیے خدمات کے اعلی معیار کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزارت سیاحت کے تفتیشی دورے : 7521 خلاف ورزیاں ریکارڈNode ID: 884541
تفتیشی دوروں میں اضافے کا مقصد مہمان نوازی کے رہنما اصولوں کی پابندی کی تصدیق، مکہ مکرمہ اور مدینہ منوریہ میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بڑھانا ہے۔
وزارت کی ٹیموں نے 2025 کے آغاز کے بعد سے مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں اور رہائشی سہولتوں کے 6 ہزار سے زیادہ تفتیشی دورے کیے، اور 4 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔
مدینہ منورہ میں 2 ہزار سے زیادہ ہوٹلوں اور رہائشی سہولتوں کے دورے کیے گئے، ایک ہزار 700 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
زائرین کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع یا مدد کے لیے وزارت سیاحت کے یونیفائیڈ ٹورازم سینٹر کے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔