ممبئی ...مشہور موسیقار اے آر رحمان نے فلم”مام“میں4 زبانوں میں موسیقی دی ہے۔ سری دیوی کی فلم ”مام“4 الگ الگ ہندوستانی زبانوں میں ریلیز ہورہی ہے اور ان ساری زبانوں میں اے آر رحمان نے موسیقی دی ہے۔فلم کے پروڈیوسر اور سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے کہا،”رحمان نے فلم کےلئے لاجواب موسیقی دی ہے۔ان کا کام ہمیشہ سے ہی بہترین رہا ہے اور ان کی موسیقی کی وجہ سے فلم میں چار چاند لگ گئے ہے۔اس فلم کی موسیقی سے لوگ لطف اندوز ہوں گے۔“ قابل ذکرہے کہ فلم مام ہندی کے ساتھ ساتھ تامل ،تیلگو اور ملیالم زبانوں میں بھی ریلیز ہوگی۔یہ سری دیوی کی 300ویں فلم ہے۔ روی ادیاور کی ہدایت میں بنی فلم مام 7 جولائی کو ریلیز ہوگی اور فلم میں نوازالدین صدیقی کے ساتھ اکشے کھنہ بھی ہیں۔