Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے فرمانروا سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون کا جائزہ

سعودی وزیر داخلہ نے اپنے اردنی ہم منصب سے بھی ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے بدھ کو عمان میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کی، ولی عہد شہزادہ الحسین بھی موجود تھے۔
سعودی وزیر داخلہ نے سعودی قیادت کی جانب سے اردنی فرمانروا کی صحت اور تندرستی کے ساتھ حکومت اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانےکےعزم کا اعادہ کیا گیا۔
بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور سلامتی کے امور میں سٹریجک تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔
معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، اردن میں سعودی سفیر نایف بن بندر السدیری اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر داخلہ نے اپنے اردنی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے خاص طور پر بارڈر سکیورٹی کو مضبوط بنانے، منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کے حوالے سے دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ میں سکیورٹی ایجنسیوں کی   کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: