نئی دہلی .......ہندوستان، امریکہ اور آسٹریلیا جیسے منتخبہ ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر طے کی جاتی ہیں۔ ہند میں مختلف ریاستوں میں پیٹرول پمپوں پر قیمتیں مختلف ہونگی۔ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، انڈین آئل اور بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ قیمتوں میں معمولی فرق رکھا جائیگا۔نئی دہلی میں آج ہفتے کی پیٹرول کی قیمت 63.99 روپے ، کولکتہ میں 66.86روپے ، ممبئی میں 75.23 جبکہ چنئی میں 66.45روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔