Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے عشرے میں 3.7 ملین گاڑیوں کا مکہ میں داخلہ

’یہ اضافہ عمرہ ادا کرنے کے لیے معتمرین کی بڑی تعداد کی آمد کی وجہ سے دیکھنے میں آیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ اتھارٹی نے اعلان کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے دس دنوں میں مکہ مکرمہ جانے والی سڑکوں پر 3.7 ملین سے زائد گاڑیاں سفر کرچکی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹریفک میں یہ اضافہ عمرہ ادا کرنے کے لیے معتمرین اور زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کی وجہ سے دیکھنے میں آیا ہے جو رمضان المبارک میں عبادات کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ کا رخ کر رہے ہیں۔
اتھارٹی نے وضاحت کی ہےکہ گاڑیوں کی آمد و رفت منظم انداز میں انجام پایا ہے جس میں اتھارٹی اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں شامل ہیں۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری، اعلیٰ ترین حفاظتی اور معیاری اصولوں کا اطلاق اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ذریعے سڑکوں کی جانچ، تجزیہ اور مرمت ہماری کاوشوں میں شامل ہیں تاکہ سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
اتھارٹی نے اپنے بیان کا اختتام اس یقین دہانی کے ساتھ کیا کہ وہ زائرین اور معتمرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور ترقی دینے کی کوششیں جاری رکھے گی۔
 

شیئر: