Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا سوزوکی مہران کے بعد ویگن آر کی پروڈکشن بھی بند ہو رہی ہے؟

سوزوکی ویگن آر سستی گاڑیوں میں شمار ہوتی تھی (فوٹو: پاک ویلز)
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) نے باضابطہ طور پر سوزوکی کی گاڑی ویگن آر کی پیداوار کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سوزوکی ویگن آر ایک ایسی گاڑی تھی جو کم قیمت اور ایندھن کی بچت کی وجہ سے مشہور تھی۔
کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ صارفین کی ایک بڑی تعداد کے لیے حیران کن ہے کیونکہ اسے کم پیسوں میں گاڑی خریدنے والوں کے لیے ایک اہم آپشن سمجھا جاتا تھا۔
اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اور افواہ بھی پھیل گئی ہے کہ سوزوکی آلٹو بنانا بھی بند کر رہی ہے۔
سوزوکی آلٹو پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے تاہم کمپنی حکام کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے۔
تاہم کمپنی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سوزوکی ویگن آر کی  پیداوار مکمل طور پر بند نہیں کر رہے ہیں بلکہ سوزوکی آلٹو کے ایک مخصوص ماڈل کی پیداوار ختم کی جا سکتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ صرف آلٹو کے بیس ماڈل، آلٹو وی ایکس کو ختم کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں ایئر بیگ اور اے بی ایس جیسے اہم حفاظتی فیچرز موجود نہیں ہوتے ہیں۔
سوزوکی کا منصوبہ ہے کہ وہ اب آلٹو کے صرف اپ گریڈڈ ویرینٹس پیش کرے جن میں ڈوئل ایئر بیگ، اے بی ایس اور آئی سوفکس، چائلڈ سیٹ اینکرز جیسے فیچرز شامل ہوں۔

سوزوکی آلٹو بیس ماڈل کی پیداوار بھی بند ہو سکتی ہے (فوٹو: پاک ویلز)

گاڑیوں کی خرید و فروخت کے متعلق مشہور ویب سائٹ پاک ویلز کے مطابق ویگن آر کے مقابلے میں سوزوکی کے دوسرے ماڈل، سوزوکی کلٹس یا سوزوکی آلٹو کی مانگ مارکیٹ میں زیادہ ہے جو ویگن آر کی پیداوار بند کرنے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔
سوزوکی آلٹو کا ڈیزائن اور فیچرز عملی طور پر مناسب تھے لیکن اب مارکیٹ میں موجود نئے ماڈلز کے مقابلے میں یہ پرانی ہو گئی ہیں۔
ایک ایسے دور میں جب صارفین نئے ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور بہتر حفاظتی خصوصیات کو ترجیح دیتے ہیں وہاں ویگن آر ان تقاضوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
اس کے علاوہ سوزوکی ویگن آر کی کم فروخت بھی دیکھنے میں آئی ہے جو صارفین کی ترجیحات میں واضح تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔
گذشتہ آٹھ ماہ میں ویگن آر کے صرف 1608 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ کلٹس کے 1887 یونٹس فروخت ہوئے۔
یہ تبدیلی کلٹس کی طرف بڑھتی ہوئی صارفین کی ترجیح کو ظاہر کرتی ہے جو ویگن آر کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔

 

شیئر: