Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال احمر کی ٹیم نے پاکستانی عمرہ زائر کی جان بچا لی

پاکستانی عمرہ زائر کو مسجد نبوی میں دل کا شدید دورہ پڑا تھا (فائل فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ میں ہلال الاحمر کی امدادی ٹیموں نے مسجد نبوی میں پاکستانی عمرہ زائر کو بروقت طبی امداد فراہم کی جنہیں دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق ہلال الاحمر کے کنٹرول یونٹ کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسجد نبوی کے صحن میں ایک زائر کو سینے میں شدید درد ہے جس کی وجہ سے وہ تقریبا نیم بے ہوش ہوچکا ہے۔
اطلاع ملتے ہیں ہلال الاحمر کے موبائل یونٹس فوری طورپر وہاں پہنچ گئے جنہوں نے مریض کا معائنہ کیا۔
 فوری طورپر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ مریض کی حالت قدرے بہتر ہونے پر اسے بلا تاخیر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد اینجوپلاسٹی کی گئی۔  

شیئر: