Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے سیکنڈ رنگ روڈ کا افتتاح، شاہراہ ابراہیم الخلیل کو مدینہ روڈ سے جوڑے گی

منصوبے سے مکہ مکرمہ میں ٹریفک کی صورتحال بہتر ہو گی (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے مکہ کے مغربی ضلع کی سیکنڈ رنگ روڈ منصوبے کا افتتاح کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق افتتاح کے موقع پر وزارت ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز کے ریجنل ڈائریکٹر انجینئرخالد العتیبی بھی موجود تھے۔
سیکنڈ رنگ روڈ منصوبے سے مکہ مکرمہ میں ٹریفک کی صورتحال بہتر ہو گی جو شاہراہ ابراہیم الخلیل کو مدینہ منورہ روڈ سے جوڑے گی۔
جبکہ جنوبی علاقے کی دوسری رنگ روڈ کو شاہ عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان روڈ کو شمالی سمت سے جوڑے گی جو السلیمانیہ انڈرپاس کے ساتھ ہے۔
نئی شاہراہ دو رویہ ہے جس کی ہر سمت میں تین ٹریک ہیں جبکہ درمیان میں ڈیوائڈر اور سروسز روڈ کے علاوہ کراسنگز بھی موجود ہیں۔

 

شیئر: