Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالفطر کی تعطیلات، عرب ملکوں کے لیے فضائی ٹکٹ سب سے مہنگے

زیادہ بکنگ قاہرہ، اسکندریہ، عمان اور تیونس کی کرائی جارہی ہے۔ (فائل فوٹو: سبق)
عید الفطر کی تعطیلات کے موقع پر عرب ممالک جانے والوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے فضائی کمپنیوں کے کرایوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات میں سب سے زیادہ بکنگ قاہرہ، اسکندریہ، عمان اور تیونس کی کرائی جارہی ہے۔
المسافر ٹریولر کلب کے مینجر عبدالرزاق الزھرانی نے بتایا’ فضائی کمپنیوں کے کرایوں میں اضافے کا سبب عید الفطر کی تعطیلات کے موقع پر طلب میں اضافہ ہے۔‘
عبدالرزاق الزھرانی کا کہنا تھا بعض فضائی کمپنیوں نے طلب کو دیکھتے ہوئے اضافی پروازیں بھی شروع کی ہیں۔
علاوہ ازیں العربیہ ٹریولنگ کمپنی کے ڈائریکٹر ابوالوفا کا کہنا تھا ’مسافروں کو چاہئے کہ وہ سفر سے بہت پہلے ٹکٹ بک کرلیں تاکہ اضافی رقم سے بچا جاسکے۔‘
ایک اور ٹریول کمپنی کے ذمہ دار خالد باوزیر نے کہا اس سال عید الفطر کی تعطیلات 9 روز کی ہوں گی جس کی وجہ سے قاھرہ کے لیے ٹکٹ 3 ہزار جبکہ اسکندریہ کےلیے 2700 ریال کے ہو گئے ہیں۔

 

شیئر: