Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک کے دوران 16 ملین پارسل پہنچائے گئے

’19 رمضان کو کورئیر کمپنیوں نے 10 لاکھ سے زیادہ پارسل پہنچائے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ رمضان میں کورئیر کمپنیوں کے ذریعے پہنچائی جانے والے پارسل کی تعداد 16.5 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ تعداد یکم سے 20 رمضان تک ریکارڈ کی گئی جس سے سعودی عرب میں پارسل ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تیز رفتار ترقی کی عکاسی ہوتی ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’19 رمضان کو کورئیر کمپنیوں نے سب سے زیادہ یومیہ ترسیل کی ہے جو 10 لاکھ سے زیادہ پارسل پر مشتمل تھی‘۔
’یہ تعداد سالانہ یومیہ اوسط کے مقابلے میں دگنی ہے جس میں 110 فیصد کی شرح سے اضافہ دیکھا گیا ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سیزن کے دوران طلب کی چوٹی کو موثر طریقے سے سنبھالنے کے لیے آپریشنل تیاری کافی اچھی ہے‘۔
 

شیئر: