Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کراچی اور مدینہ منورہ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرے گی

مدینہ منورہ ایئرپورٹ فلائی ناس کے چار آپریشن سینٹر میں سے ایک ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کی لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے کراچی اور مدینہ منورہ کے درمیان 5 مارچ 2025 سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں دو براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔
مدینہ منورہ ایئرپورٹ فلائی ناس کے چار آپریشن سینٹر میں سے ایک ہے، یہاں پروازوں کے نیٹ ورک کو وسعت دی جارہی ہے جو فلائی ناس کی ترقی اور توسیع کی حکمت عملی کے مطابق ہے
 
فلائی ناس 1500 سے زیادہ ہفتہ وار پروازوں کے ذریعے 70 سے زیادہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات سے خود کو جوڑے ہوئے ہے۔
یہ حکمت عملی قومی فضائی کمپنیوں کو 250 بین الاقوامی مقامات کو مملکت سے جوڑنے کے ساتھ 2030 تک 330 ملین مسافروں تک پہنچنے اور سالانہ 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنے میں مدد دے گی۔

 

شیئر: