نجدی طرز پر تعمیر مسجد العودہ کی مرمت کا کام جاری
مرمت کے بعد مسجد کے رقبے میں 794 مربع میٹر کا اضافہ ہوگا اور 992 نمازیوں کی گنجائش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
شہزادہ محمد بن سلمان پروجیکٹ برائے تاریخی مساجد کے تحت ریاض کی قدیم ترین مسجد کی مرمت کا کام جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد العودہ الدرعیہ کمشنری میں واقع علاقے کی قدیم ترین مسجد ہے جس کی تعمیر نجدی طرز پر ہوئی ہے۔
مسجد العودہ میں مٹی اور گارے کا استعمال ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ خطے کی آب وہوا اور موسم کے لحاظ سے نمازیوں کے لیے آرام دہ ہے۔
مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد مسجد کے رقبے میں 794 مربع میٹر کا اضافہ ہوگا اور 992 نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔
مسجد العودہ کی مرمت کا کام شہزادہ محمد بن سلمان پروجیکٹ کا حصہ ہے جس کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں 30 تاریخی مساجد کی مرمت کا کام ہوگا۔