Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گرین انیشی ایٹو ڈے منانے کی تیاریاں

یہ دن ماحولیاتی آگاہی اور ماحولیاتی بہتری کے اجتماعی اقدامات پر زور دیتا ہے۔ فوٹو گلف نیوز
سعودی عرب 27  مارچ کو سعودی گرین انیشی ایٹو ڈے منانے کی تیاری کر رہا ہےجس کے ساتھ ہی مملکت نے ماحولیاتی پائیداری اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی  کے مطابق یہ قومی تقریب ماحولیاتی تبدیلی میں سعودی عرب کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے، ساتھ ہی ماحولیاتی ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دیتی ہے۔
سعودی گرین انیشی ایٹو نے رمضان کے دوران کئی انٹرایکٹو مہمات کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد عوام کو پائیدار طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین اس دن کی مناسبت سے اپنی تصاویر سعودی گرین انیشی ایٹو ڈے فوٹو بورڈ پر شیئر کر سکتے ہیں جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے کمیونٹی کے عزم کو ظاہر کرے گا۔
سعودی گرین انیشی ایٹو ڈے کی تقریبات میں کامیابی سے حصہ لینے اور ماحول دوست طرزِ عمل کے فروغ میں کردار ادا کرنے والے تین شرکاء کا اعلان کیا جائے گا۔

 وژن 2030 کے تحت سعودی گرین انیشی ایٹو ڈے مملکت کے بلند عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد رمضان کے دوران اپنائے گئے ماحولیاتی اقدامات کو نمایاں کرنے کے ساتھ مہم میں شامل ہو سکتے ہیں۔
سعودی وژن 2030 کے تحت سعودی گرین انیشی ایٹو ڈے مملکت کے پائیداری کے بلند عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ دن ماحولیاتی آگاہی اور ماحولیاتی بہتری کے اجتماعی اقدامات پر زور دیتا ہے۔

 

شیئر: