Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین سعودی عرب مہم، اب تک 100 ملین درخت لگائے جاچکے

گزشتہ برس مملکت کے تمام ریجنز میں 6.6 ملین پودے لگائے گئے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت زراعت، پانی و ماحولیات کا کہنا ہے’ گرین سعودی عرب ایشیٹیو کے اہداف کو مدنظررکھتے ہوئے گزشتہ برس تک مملکت میں 100 ملین درخت لگانے کا مقررہ ہدف حاصل کرلیا گیا۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزارت زراعت و ماحولیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’گرین سعودی عرب مہم کے تحت گزشتہ برس مملکت کے تمام ریجنز میں 6.6 ملین پودے لگائے گئے۔‘
گزشتہ برس مقررہ ہدف 7 ملین پودوں کا تھا۔ مہم کے آغاز سے گزشتہ برس کے اختتام تک 91 فیصد مقررہ ہدف حاصل کیا گیا۔
مصنوعی بارش کے حوالے سے کلاوڈ سیڈنگ منصوبے کے تحت 5 جدید ترین طیارے خریدے گئے جو نہ صرف کلاوڈ سیڈنگ بلکہ بادلوں پر کی جانے والی ریسرچ کے لیے موزوں ہیں۔
وزارت نے عسیر ریجن میں زمین سے بادلوں میں چھوڑے جانے والے ’فلیئرٹیئرز ‘ کے منصوبے پر بھی کام کیا۔
علاوہ ازیں کلاوڈ سیڈنگ کےلیے پائلیٹس کو مخصوص تربیت بھی فراہم کی گئی۔
یاد رہے کہ گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اقدامات کے تحت خطے میں پچاس ارب درخت لگائے جائیں گے-
کاربن کا اخراج کم ہوگا۔ عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں دس فیصد سے زیادہ کمی آئے گی۔

 

شیئر: