Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ عید کی تعطیلات کے دوران 3.6 ملین مسافروں کا خیرمقدم کرے گا

سنیچر 5 اپریل کو تقریبا 3 لاکھ 9 ہزار مسافروں کی توقع ہے۔ (فوٹو: وام)
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرعیدالفطر کی تعطیلات کے دوران 26 مارچ سے 7 اپریل تک 3.6 ملین مسافروں کی آمد و رفت متوقع ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق یومیہ اوسطا 2 لاکھ 76 ہزار مسافر دبئی ایئرپورٹ سے سفر کریں گے جبکہ سب سے زیادہ رش اپریل کے پہلے ہفتے میں دیکھا جائے گا۔
 سب سے مصروف دن سنیچر 5 اپریل ہو گا، تقریبا 3 لاکھ 9 ہزار مسافروں کی توقع ہے۔
عید کی تعطیلات کے دوران پروازوں کی روانگی میں گزشتہ ماہ کے ہفتہ وار اوسط کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ دیکھا جائے گا۔
 تعطیلات کے باعث انڈیا، پاکستان اور برطانیہ جیسے اہم ممالک میں دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے سفر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
جبکہ سری لنکا، ترکیہ اور اٹلی جیسے سیاحتی مقامات کے لیے بھی ٹریفک میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
 دبئی ایئرپورٹس نے مسافروں سے اپیل کی ہے وہ ڈی ایکس بی ایکسپریس میپ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ ایک سمارٹ نیویگیشن ٹول ہے جو تمام ٹرمینلز پر ریئل ٹائم نیویگیشن فراہم ہے۔
مسافر کسی بھی فلائٹ انفارمیشن سکرین پر دکھائے جانے والے کیو آر کوڈ سکین کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔

 

شیئر: