Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ایک ماہ کے دوران 1.94 ملین سیاحوں کی آمد، یورپی شہری سرفہرست

جنوری 2025 میں ہوٹل کمرے کا یومیہ اوسط کرایہ 683 درھم تک پہنچ گیا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی کے محکمہ اقتصادیات و سیاحت کا کہنا ہے جنوری 2025 میں 1.94 ملین بین الاقوامی سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں۔
امارات الیوم کے مطابق جنوری 2024 میں 1.77 ملین بین الاقوامی سیاح دبئی آئے تھے۔
سیاحتی شعبے کی کارکردگی کے حوالے سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا مغربی یورپ کے سیاح 19 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہے۔ ان کی تعداد 369 ہزار رہی۔ جی سی سی ممالک کے سیاح 18 فیصد سے 341 ہزار رہے۔
 روس اور دیگر آزاد ریاستوں اور مشرقی یورپ کے سیاحوں کی تعداد 285 ہزار رہی جو 15 فیصد ہے۔ جنوبی ایشیا کے سیاحوں کی تعداد 271 ہزار کے ساتھ 14 فیصد رہی۔
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ  سے 236 ہزار سیاح آئے ان کی شرح 12 فیصد رہی۔ شمالی و جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا حصہ 10 فیصد رہا ۔ سیاحوں کی تعداد 187 ہزار ریکارڈ کی گئی۔
امریکی سیاحوں کی تعداد 135 ہزار رہی یہ کل سیاحوں کا 7 فیصد تھے جبکہ  افریقہ سے 76 ہزار، آسٹریلیا  سے 41 ہزار سیاح آئے جو کل سیاحوں کا 2 فیصد ہیں۔
جنوری 2025 کے آخر تک دبئی میں ہوٹلوں کی تعداد 831 ہوگئی اور ان میں کمروں کی کل تعداد 153.6 ہزار ہے جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں ہوٹلوں کی تعداد 823 تھی اور کمروں کی تعداد 150.4 ہزار تھی۔
جنوری 2025 میں دبئی میں ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح 84.3 فیصد رہی جو گزشتہ سال اسی ماہ کے دوران 83.2 فیصد تھی۔
دبئی میں فائیو سٹار ہوٹلز کے لگژری کمروں کا دبئی کی ہوٹل مارکیٹ میں کل حصہ 35 فیصد ہے جس میں 168 ہوٹلز آتے ہیں جن کے کمروں کی تعداد  54 ہزار ہے۔ فور سٹار ہوٹل کے کمروں کا حصہ 28 فیصد ہے اور 197 ہوٹلوں کے 43.5 ہزار کمرے ریکارڈ پر ہیں۔
جنوری 2025 میں ہوٹل کمرے کا یومیہ اوسط کرایہ 683 درھم تک پہنچ گیا جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔
جنوری 2024 میں یہ کرایہ 643 درھم تھا۔ اسی طرح دستیاب کمروں کا اوسط کرایہ جنوری 2025 میں 576 درھم تک ہوگیا اور گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ 535 درھم تھا اس میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔  

 

شیئر: