Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متوقع بارش کے علاقوں میں نماز عید مساجد میں ادا کی جائے، وزارتِ اسلامی امور

موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ کل بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے(فوٹو، ایکس )
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ وہ علاقے جہاں بارش کی توقع ہے وہاں عید الفطر کی نماز کھلے مقامات کے بجائے جامع مساجد میں ادا کی جائے۔
سبق نیوز کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں بروز اتوار 30 مارچ کو موسم ابرآلود رہے گا جبکہ کہیں بارش کا بھی قوی امکان ہے۔
موسمیاتی مرکز کی رپورٹ کے پیش نظر وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ہدایت کی ہے کہ مملکت کے ان علاقوں میں کھلے مقامات پر نماز عید کا اہتمام نہ کیا جائے جہاں بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں نماز عید کےلیے جامع مساجد کے علاوہ ان علاقوں میں جہاں بڑی مساجد نہیں وہاں کھلے مقامات پر بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد نماز عید ادا کرسکیں۔
موسمی حالات کے پیش نظر لوگوں کی سہولت کےلیے وزارت اسلامی امور نے ہدایات کی ہے کہ وہ علاقے جہاں بارش کا امکان ہے وہاں نماز عید کے اجتماعات مساجد میں کیے جائیں ۔

شیئر: