ریاض ریجن میں نماز عید کے لیے جامع مساجد کے انتظامات مکمل
ریاض شہر میں 8 مصلے 1645 جامع مساجد ہیں (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ریاض شاخ نے کہا ہے کہ ’عید الاضحٰی کے موقع ریاض ریجن کی 3240 جامع مساجد اور مصلوں میں نماز عید کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ’ریاض ریجن میں 414 مصلوں اور 2826 جامع مساجد میں نماز عید کے حوالے سے صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’ریاض شہر میں آٹھ مصلے 1645 جامع مساجد ہیں۔ اسی طرح مملکت کے دیگر شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات کے لیے مساجد کی صفائی، دھلائی کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔‘
وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ہر سال جامع مساجد اور مصلوں میں اپنے تمام کام وقت سے پہلے مکمل کرنے کا اہتمام کرتی ہے تاکہ نماز عید کے موقع پر مسائل پیدا نہ ہوں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کری