Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیوب لائٹ آنجہانی اوم پوری کو وقف کردی

 ممبئی .... بالی وڈ فلمساز کبیر خان کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ آنجہانی اداکار اوم پوری کےلئے وقف ہے۔ کبیر کی ہدایت کاری میں بنی’ٹیوب لائٹ“ جمعہ کو ہی یلیز ہوئی ہے۔ فلم میں سلمان خان اہم کردار میں ہیں۔ ٹیوب لائٹ میں اوم پوری بھی نظر آئیں گے ۔ انہوں نے کہا، "ہاں، ہم نے اپنی فلم اوم جی کو وقف کی ہے۔ ہمیں ان کی بہت کمی محسوس ہوئی۔ " خیال رہے کہ ہند۔چین جنگ (1962) کے پس منظر پر بنی فلم ٹیوب لائٹ میں سلمان کے علاوہ سہیل خان، اداکار اوم پوری، چینی اداکارہ جو جو کے ساتھ شاہ رخ خان بھی نظر آئیں گے۔

شیئر: