سعودی عرب کا عسیر ریجن 2024 کے دوران شہد کی پیداوار، شہد کی مکھیاں پالنے اور زرعی زمینوں کے حوالے سے مملکت کے تمام ریجنز میں سرفہرست رہا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی عسیر شاخ کی رپورٹ میں بتایا گیاعسیر شہد کی پیداوار مملکت کی مجموعی پیداوار کی 20 فیصد ہے جبکہ شہد کی مکھیاں پالنے والوں کی رجسٹرڈ تعداد 5 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ زرعی زمینوں کی تعداد 159 ہے۔ ریجن میں 10 لاکھ ہیکٹر جنگلات ہیں جو مملکت میں کل جنگلات کی اراضی کا 37 فیصد ہیں۔

وزارت کی عسیر برانچ کے مینجر انجینیئر احمد آل مجثل نے بتایا 2024 کے دوران مختلف منصوبوں لائیو سٹاک کے لیے191 ملین ریال، پولٹری کے لیے 69 ملین ریال، شہد کی مکھیوں کے پروجیکٹ کے لیے 54 ملین ریال، دیہی ترقیات کے لیے 128 ملین ریال، زرعی سبسڈی کے لیے 15 ملین ریال، ماہی گیری سپورٹ کے لیے 2 ملین ریال اور شراکتی منصوبوں کے لیے 3.6 ملین ریال کے فنڈ دیے گئے ہیں۔
عسیر برانچ نے حکومتی اور سول تنظیموں کی شراکت سے 18 سے زیادہ اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ عسیر کے زرعی شعبے میں نمایاں ترقی نظر آرہی ہے۔ 4.5 ملین سے زیادہ لائیو سٹاک کو مالی امداد سے فائدہ ہوا۔ 26 ہزار رجسٹرڈ زرعی ریکارڈ کے علاوہ قابل کاشت رقبہ 53 ہزار ہیکٹر اور 29 کوآپریٹو سوسائٹیاں شامل ہیں۔