Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بس سٹاپ کا شیشہ توڑنے والا گرفتار

سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قانون شکنی ہے۔ (فوٹو عاجل)
ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ بس سٹاپ کا شیشہ توڑنے پر سعودی شہری کو حراست میں لے کر متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔
عاجل نیوز نے ریجنل پولیس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے ریاض شہر میں عوام کی سہولت کے لیے بنائے گئے ایئرکنڈیشن بس سٹاپ کے شیشے کو توڑا دیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کنٹرول روم میں موجود اہلکار نے جائے وقوعہ کے قریب ترین موجود پٹرولنگ پارٹی کو مطلع کیا جنہوں نے بروقت وہاں پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ادارہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سرکاری املاک کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانا قانون شکنی ہے جس کے مرتکب کو سزا کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔
 

 

شیئر: