Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غذائی مصنوعات کی اشتہاری مہم پرمٹ سے مشروط

اشتہار میں اسلامی احکامات کے منافی کوئی مواد شامل نہ ہو۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اشیائے خورونوش کی اشتہاری مہم کو لائسنس سے مشروط کر دیا ہے۔ لائسنس حاصل کیے بغیر کسی بھی نوعیت کا اشتہار جاری نہیں کیا جاسکتا۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے جاری ضوابط میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی نوعیت کی غذائی اشیا کی فروخت کے لیے اشتہار دینے سے قبل یہ جان لینا ضروری ہوگا کہ وہ چیز جس کے بارے میں لوگوں کو راغب کرنے کا اشتہار دیا جائے وہ اتھارٹی میں رجسٹرڈ اور منظور شدہ ہو۔ جس غذائی چیز کے بارے میں اشتہار دیا جانا مقصود ہو وہ مطلوبہ معیار کے مطابق ہو۔
اشتہار میں اسلامی احکامات کے منافی کوئی مواد شامل نہ ہو علاوہ ازیں آداب عامہ کی خلاف ورزی بھی نہ کی گئی ہو۔ اشتہار میں غذائی مصنوعات کے بارے میں جو کچھ دیا گیا ہو اس کا حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہے محض مصنوعات کی فروخت کو بڑھانے کے لیے دروغ گوئی نہ کی گئی ہو۔
جاری ضوابط کے مطابق یہ لازمی ہے کہ اشتہار میں غذائی مصنوعات کی جو تصویر استعمال کی گئی ہو وہ فرضی نہ ہو بلکہ اصل ہو یعنی تصویر حقیقت پرمبنی ہو۔
 

 

شیئر: