سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ فروری 2025 کے دوران 651 انسپیکشن راؤنڈ کیے گئے جس کے نتیجے میں خلاف ورزیاں کرنے والے 50 تجارتی اداروں کا چالان کیا گیا جبکہ 61 مصنوعات کو ضبط کیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایس ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ ان انسپیکشن راؤنڈز کے دوران ممنوعہ مصنوعات، غیر رجسٹرڈ فارماسوٹیکلز اور غیر رجسٹرڈ کاسمیٹکس مصنوعات ضبط کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ادویات پر نرخوں کا اندراج اختیاری ہے: ایس ایف ڈی اےNode ID: 857296
ایس ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ معائنہ کرنے والی ٹیموں نے تبوک میں 2 گوداموں کی بھی نشاندہی کی جو بغیر لائسنس کام کررہے تھے۔ انہیں بند کردیا گیا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک آن لائن سٹور کو بھی بند کردیا ہے جو سوشل میڈیا پر غیر قانونی مصنوعات کی مارکیٹنگ کررہا تھا جہاں غیر قانونی اور غیر محفوظ کاسمیٹکس اور فوڈ پراڈکٹس فروخت کی جارہی تھیں۔
ایس ایف ڈی اے نے اداروں اور گوداموں کو قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نگرانی کے عمل کو جاری رکھے گی اور اس حوالے سے اگر کسی کو خلاف ورزی نظر آئے تو وہ 19999 پر اس حوالے سے اطلاع دے سکتا ہے۔