Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ایئرایمبولینس کے ذریعے سعودی شہری کی بڈاپسٹ سے مملکت منتقلی

بیمار شہری نے سعودی سفارت خانے سے رجوع کیا تھا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کی امدادی ٹیموں نے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ سے سعودی مریض کو ایئرایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی شہری ہنگری گیا تھا جہاں اس کی طبیعت بگڑ جانے پر سعودی سفارت خانے سے رابطہ کیا تاکہ اسے مملکت منتقل کیا جاسکے۔
شہری کی جانب سے سفارتخانے کو موصول ہونے والی امدادی درخواست پرفوری عمل کرتے ہوئے سعودی وزارت خارجہ کو تفصیلات سے مطلع کیا گیا تاکہ شہری کو جلد از جلد وطن منتقل کرنے کے لیے فضائی ایمبولینس مہیا کی جاسکے۔
سفارت خانے کی ٹیم نے سعودی شہری کو بڈاپسٹ ایئرپورٹ پہنچایا جہاں سعودی عرب سے آنے والی خصوصی ایمبولینس کے ذریعے وطن منتقل کرنے کی کارروائی مکمل کی گئی۔
واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے بیرون مملکت ایسے شہری جو بیماری کے باعث وطن نہیں جاسکتے انہیں وطن منتقل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
 

شیئر: