ایئرایمبولینس کے ذریعے سعودی مریض کو مصر سے بحفاظت مملکت منتقل کردیا گیا۔ مریض کے بارے میں قاھرہ میں سعودی سفارتخانے کو درخواست موصول ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
-
دبئی: ایئر ایمبولینس کے ذریعے مریض کی مملکت منتقلیNode ID: 756451
-
گزشتہ برس ایئرایمبولینس سے 3 ہزار مریضوں کو منتقل کیا گیاNode ID: 825001
اخبار 24 کے مطابق مصر جانے والے سعودی شہری کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس پر اس کے اہل خانہ نے سفارتخانے سے رابطہ کیا تاکہ علاج کے لیے اسے مملکت منتقل کیا جائے۔
سعودی سفارت خانے کی جانب سے وزارت دفاع کو مریض کی حالت سے تفصیلی طور پر مطلع کرنے کے ساتھ ہی فضائی ایمبولینس ارسال کرنے کی درخواست کی گئی جس پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے ایئر ایمبولینس اور طبی عملہ قاھرہ پہنچ گیا۔
واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے مختلف ممالک میں زیر علاج ہم وطنوں کو ان کی درخواست پر وطن منتقل کرنے کے لیے خصوصی طور پر فضائی ایمبولینس کا بندوبست کیا جاتا ہے۔