الخبر میں پاکبانوں نے بھی عید منائی
الخبر(عمران حیدر) مشرقی ریجن میں عید الفطر کا دوگانہ شایان شان طریقے سے ادا کیا گیا۔ الخبر میں سعودی شہریوں کے شانہ بشانہ تارکین وطن خصوصاً پاکستانی اور ہندوستانی بھی عید گاہوں اور جامع مساجد میں عید کی نماز ادا کرنے کیلئے پہنچے۔ عید کے خطبات سننے کے بعد سب لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی۔ جامع مساجد اور عید گاہوں میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔