ممبئی۔۔۔۔سابق کنسلٹنٹ اور میڈیا کی اہم شخصیت اندرانی مکھرجی جو اپنی بیٹی شینا بورا کے قتل کے الزام میں اس وقت جیل میں ہیں۔ قیدیوں کو اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔بائیکلہ جیل میں پولیس کے ہاتھوں 31سالہ قیدی پر تشدد اور اس کے مرنے کے بعد ان پر قیدیوں کے اکسانے کا الزام ہے۔ اندرانی کے ساتھ ساتھ جیل کے 200قیدیوں پر بھی ہنگامے ، غیر قانونی اجتماع ، سرکاری ملازم پر حملے اور اسی طرح کے دیگر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کو پولیس کے ہاتھوں قیدی کی ہلاکت پر دوسرے قیدیوں نے ہنگامہ کیا تھا اور وہ جیل کی چھتوں پر چڑھ گئے تھے ۔ انہوں نے اس سے پہلے اپنی بیرکوں میں اخبارات نذرآتش کئے تھے۔